کینیا: طوفانی بارشیں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 7 بچوں سمیت 36 افراد ہلاک
نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 7بچوں سمیت 36افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ پراؤ نامی دیہات میں چار افراد لاپتہ ہیں جبکہ ویسٹ پوکوٹ میں مٹی کا تودہ گرنے سے افراد ہلاک ہوئے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ مشرقی افریقہ میں اس سال معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے سبب کم از کم ایک ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صومالیہ، جنوبی سوڈان اور کینیا میں آئندہ چار تا چھ ہفتوں تک بارشیں جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔