• news

انجمن تاجران پٹہکہ کا 5 دسمبر کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران پٹہکہ نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت نہ کرنے کے اقدام کے خلاف 5 دسمبر کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے ساتھ دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران راشد عباسی، جاوید عباسی اور دیگر نے کہا ہے کہ بار بار توجہ دلانے اور مقامی سطح پر احتجاج کا نوٹس نہیں لیا گیا، اب مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پانچ دسمبر کو لانچ مارچ کریں گے اور دھرنا دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن