حویلی کہوٹہ،تیمور قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف ممتازآباد میں مظاہرہ
حویلی کہوٹہ (نا مہ نگار) تیمور قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری اور ایس پی حویلی کی عدم معطلی کے خلاف ممتازآباد میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرہ سے تمام سڑکیں بند کاروباری ٹھپ طلباء ،مریض ،مسافررل گئے ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزوں میں۔ جاوید سرور ،جاوید مجید۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی فیصل راٹھور نے ٹیلیفونک گفتگو رکرتے ہوئے عوام علاقہ حویلی سے صبر و تحمل اور قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت کی ، تفصیلات کے مطابق تیمور راٹھورپولیس حویلی کہوٹہ کی حراست میں قتل ہونے کے خلاف ممتازآباد میں شدید احتجاج تمام سڑکیں بند جس سے سکول میں آنے والے طلباء ،مسافر بیمار مریض وخواتین پریشان ممتازآباد سے ملحقہ تمام داخلی و خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے معاملات زندگی مفلوج احتجاجی مظاہرہ نے پورے بازار کا چکر لگایا جس نے بعد مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کر لی راجہ جاوید سرور ،راجہ رشید راٹھور نکر،ذوالفقار مجید،مظفر حسین ظفر،چوہدری نصیر،چوہدری نیاز نکر،چوہدری شیر محمد شی بن،دوکاندار چوہدری تاج محمد،خواجہ سیف الدین،شیخ حسن،خواجہ شفیق ،ریاض جنجوعہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیمور کا قتل کسی ایک خاندا ن برادری یا پارٹی کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قتل ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آج ہر طبقہ کے افراد نے اپنی شرکت کر کہ اس گھنائونے قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا مقررین نے انتظامیہ کو بہتر72گھنٹے کا ٹائم دیتے ہوئے چیف جسٹس آزاد کشمیر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر، آئی جی پی سے پرزورالفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار جوڈیشل انکوائری ،ملزمان کی گرفتاری اور ایس پی حویلی کی معطلی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ حویلی کہوٹہ پہ ہوگی ۔