• news

وزیراعلی کے احتجاج کا وفاقی وزیر کی جانب سے تمسخر اڑانا مضحکہ خیز ہے : ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا پیسہ روکنے پر صوبے کے وزیراعلی کے احتجاج کا وفاقی وزیر کی جانب سے تمسخر اڑانا مضحکہ خیز ہے، پی ٹی آئی حکومت آخر کب تک اپنی نااہلیوں کا الزام گزشتہ حکومتوں پر لگاتی رہے گی؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی حکومت نے بھی قرضے لئے، گزشتہ حکومتوں کے قرضوں پر پی ٹی آئی تنقید کرتی ہے اور اپنی حکومت کے قرضوں کا دفاع کرتی ہے، پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک کام بتائے جس سے براہ راست عام آدمی کا فائدہ ہوا ہو، معاشی بدحالی کا تعلق حکومت کی پالیسیوں سے ہوتا ہے، پی ٹی آئی ملک کی معاشی بدحالی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الزام دوسروں پر لگاکر فیس سیونگ کررہی ہے،جن گزشتہ حکومتوں پر پی ٹی آئی معاشی بدحالی کا الزام لگارہی ہے، ان کے دور میں حالات آج سے بہتر تھے۔

ای پیپر-دی نیشن