بورے والا میںڈاکوؤں کی لوٹ مار‘مزاحمت پرباپ قتل‘بیٹا محفوظ
بورے والا(نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) ڈاکوئوں کا راج برقرار،تھانہ صدر کی حدود میں ناکہ لگا کر لوٹنے والے ڈاکوئوں نے مذاحمت پر ایک راہگیر کو قتل کر دیا،متعدد افراد سے ہزاروں لوٹ کر فرار،مقتول کے ورثاء اور علاقہ مکینوں کا نعش ملتان روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 523(ای بی) کا رہائشی محنت کش محمد انور اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ وہاڑی سے واپس پک اپ گاڑی پر اپنے گائوں آ رہا تھا کہ گائوں کے قریب نہر پر ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے تین مسلح ڈاکوئوں نے انکی پک اپ گاڑی کو روکنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے سینے میں فائر لگنے سے محمدانور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا ڈاکو دوران لوٹ مار متعدد راہگیروں سے نقدی لوٹ کر رفو چکر ہو گئے جاں بحق شخص کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کر دی گئی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ورثاء اور درجنوں علاقہ مکینوں نے نعش ملتان روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے تین گھنٹے تک احتجاج کیا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی اس موقع پر مقتول کے بیٹے سلمان اور دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں ڈاکوئوں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار معمول بن چکا ہے انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا احتجاج کو ختم کروانے کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی نمرین نے ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔