• news

خانیوال: لڑکی گھر میںقتل گردن تن سے جدا کر دی گئی

خانیوال (خبرنگار)گھر میں اکیلی لڑکی کی گردن کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے تن سے جدا کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کے علاقے ماڑی سہو میں نوجوان 22 سالہ نمرہ ولد عارف گھر میں اکیلی تھی والدین اور بھائی گھر سے باہر گئے ہوئے تھے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کی گردن کوتیز دھار آلے سے تن سے جدا کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جابحق ہوگئی اور قاتل موقع سے فرار ہوگئے گھر والوں کی واپسی پر انہیں اس قتل کا پتہ چلاقتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی پولیس تھانہ بارہ میل مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن