• news

کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سیل کاگودام پر چھاپہ، کروڑوں کی جعلی ادویات برآمد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی مری روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات بھی برآمد کر لیں، ان میںجعلی ملٹی وٹامن ادویات شامل ہیں جو غیرملکی برانڈ بتا کر جڑواں شہروں میں بیچی جا رہی تھی،محکمہ کسٹمز کے مطابق تین منزلہ گودام سے سامان نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سامان کے قانونی ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ،کسٹمز نے گودام کی جانب جانے والے راستے بند کر دیئے،داخلی راستے پر مسلح کسٹمز اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں،گودام سے طاقت کی جعلی گولیاں،سیلیں اور پیکنگ کا سامان برامد ہوا،سامان میں غیر ملکی کاسمیٹکس کی اشیائبھی شامل ہیں۔سامان کو قبضہ میں لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن