• news

حکومت نے لوگوں کو غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل دیا ، اویس لغاری

چوٹی زیریں (خبر نگار) ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پندرہ ماہ میںکامیاب ہوئی ہے لیکن کاروبار اور زراعت تباہ کرنے میں بجلی گیس پیٹرول اودیات مہنگا کرنے میں بیروزگاری میں اضافہ، جنوبی پنجاب کو صوبہ نہ بنانے میں کشمیر اور سی پی سی کو سرد خانے کے نذر کرنے میں۔موجودہ حکومت نے لوگوں کو غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اسکولوں کے اساتذہ تاجر برادری کسان وکیل ڈاکٹرز سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔پانی زراعت اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم معاملات ہمیشہ پی ٹی آئی حکومت کی توجہ سے دور رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کے سپہ سالار کا مہنگائی کو مصنوعی قرار دینا ایسا ہے جیسے دن دن نہیں اور رات رات نہیں وزرا ء اسمبلی میں کی جانے والی تقریروں کو اگر اپنے منتخب حلقے کے چوک میں کریں ۔تو ان پر ٹماٹروں اور آلو پیاز کی بارش لازم کی جائے گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ شوگر مافیا کو مزید پھلنے پھولنے جبکہ کسانوں کیلئے زرعی ضروریات کو مہنگا کیے جا رہا ہے انہوں نے صوبائی وزیر خوراک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتا سکتے ہیں کہ دنیا میں غذائی ضروریات کو بہتر انداز میں عوام تک پہنچانے کا کون سا کامیاب ماڈل ہے اگر وہ بتا پاتے ہیں تو میں اپنی ایم پی اے کی رکنیت چھوڑ دونگا۔

ای پیپر-دی نیشن