چوری کا الزام،مالک دکان کاظالمانہ تشدد،ملازم نے خودکشی کرلی
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت ) بلڈنگ میٹریل سٹور پر ملازم نے چوری کے الزام پردلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی عمیر عرف وکی پر دوکان مالک نے تشدد کیااوراسکے والدسے 30ہزار کا اسٹامپ اور موٹرسائیکل ضمانت کے طورپر لی عمیرنے گھرپہنچ کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی عمیر نے چندروزقبل بلڈنگ میٹریل سٹور پر ملازمت اختیار کی تھی دکاندار کو بچے کے والدنے30ہزارکی رقم دینے کاوعدہ کیا محمد عمیر عرف وکی ولد زبیر احمد سکنہ صادق کالونی نے آپنے مالک دکان عبدالقیوم کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی عمیر عرف وکی قیوم بلڈنگ میٹریل پر کام کرتا تھا مالک دکان عبدالقیوم نے اس پر چوری کا الزام لگاتے ہوے اس پر لوہے کی پائپ سے ظالمانہ طریقہ سے تشددبھی کیا ۔