• news

امریکہ، امارات وزرائے خارجہ ملاقات، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (آئی این پی/شِنہوا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ایران اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا،پومپیو اور شیخ عبداللہ نے ایران کے غیر مستحکم کرنے کے رویہ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں فریقین نے لیبیا کی صورتحال اورخلیج تعاون کونسل کے اتحاد کی اہمیت پر بھی بات چیت کی ہے ایران کے ایٹمی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیاجس سے امریکہ2015 میں یکطرفہ طورپر الگ ہو گیا تھا ،واشنگٹن کئی پابندیوں کے ذریعے تہران پر مسلسل دبائو ڈال رہا ہے تاکہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے تاہم ایران نے سخت موقف اختیارکر رکھا ہے اوروہ امریکہ کو ایران کے خلاف اقدامات سے باز رکھنا چاہتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن