پاکستان کی تمام سیاسی قیادت متحد ہو کر کشمیر کیلئے آواز بلند کرے،راجہ نثار احمد
کھوئی رٹہ( نامہ نگار) وزیربرقیات آزادکشمیر راجہ نثار احمد خان نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک مراحل میں ہے قومی یکجہتی کاتقاضہ ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت متحد ہو کر کشمیر کیلئے آواز بلند کرے پاکستان کا اندرونی طور پر مضبو ط ہونا ہی کشمیریوں کی تحریک کو درست سمت دے سکتا ہے کشمیریوں کو ایک سو گیارہ دن سے زائد ہوگئے ہیں کہ وہ اپنی بنیادی حقوق سے محروم ہیں اقوام عالم اور سلامتی کونسل کافرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے راجہ نثار احمد خان نے کہاکہ 370اور 35Aکا خاتمہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے کشمیریوں کو رائے شماری دینے کاوعدہ خود پنڈت جواہر لال نہرو نے کیا تھا اب انکار کیوں ہے کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرٹ کا بحال کیا این ٹی ایس پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے این ٹی ایس سسٹم بناکر اسکے مغائر کام کرنا چاہے تو ہم سپریم کورٹ گئے اور این ٹی ایس کو تحفظ دیا غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن سے سفارشی نظام کا خاتمہ ہوا انہوں نے مزید کہاکہ کھوئی رٹہ میں تحصیل دفاتر اور جو ڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے بجلی کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں گزشتہ سال ٹارگٹ سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ریونیو اکھٹا کیا جبکہ امسال یہ ہدف ڈھائی ارب روپے سے زائد ہے عوام کی سہولت کیلئے کھوئی رٹہ میں ورکشاپ بھی قائم کی جارہی ہے سمانی اور سہنسہ گرڈ اسٹیشن محکمہ برقیات بنا رہا ہے ۔