• news

ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو چکا :چوہدری عمران

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر)ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی۔ عوام دو وقت کی عزت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے سنئیر راہنما اور سابق چیئرمین چھینہ چوہدری عمران اشرف چدھڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ لوگوں کو دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو چکی ہے۔ ہسپتالوں کے مفت علاج کی سہولتیں ختم ہو گئی ہیں۔ بجلی کے نرخ ہماری سوچ سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن