• news

اسلام انسانیت کیلئے امن ورحمت کی تعلیمات لے کر آیا :غلام مرتضیٰ شازی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالرمولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ اسلام دین رحمت اور مذہب امن ومحبت ہے اسلام انسانیت کیلئے امن ورحمت کی تعلیمات لے کر آیا اور پیغمبر اسلام سیدنا محمد رسول اللہ ؐ نے امن ومحبت کے سائبان تلے انسانیت کو سکون وراحت کی بیش بہا دولت عطاکی اور نفرتوں کے ماحول کو ختم کیا،عداوتوں سے سینوں کوپاک کیا،ظلم وستم سے انسانوں کو باز رکھا،ناانصافی اور زیادتی سے منع کیا،محروموں کو حقو ق دلائے،ڈرے سہمے ہووؤ ں کو امن اطمینان عطاکیا،کمزوروں اور ستم رسیدوں کی مددکی،مجبوروں اور بے کسوں کی دست گیری کی اور قیامت تک آنے والی انسانیت کو امن ومحبت کی تعلیمات سے سرفراز کیایہ تمام اصول ہمارے لئے مشعل ہیں یہاں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ اسلامی تاریخ، روایات اور مزاج اس بات کے گواہ ہیں کہ اس نے کبھی دہشت گردی اور تشدد کی اجازت نہیں دی ہے۔ کشمیر قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہئے 7 دہائیوں سے مظلوم کشمیری عوام بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں جن سے نجات فوری یقینی بنائی جانی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن