• news

مسلم لیگ ن اپنی سیٹ ہار گئی ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کامیاب

میرپور (نمائندہ خصوصی) ایل اے تھری میرپور کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اپنی نشست ہار گئی۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ مکمل119پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے18079 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری صہیب سعید نے 13009ووٹ حاصل کئے۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا اور انسپکٹرجنرل پولیس صلاح الدین براہ راست انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کررہے تھے۔ مجموعی طورپر الیکشن کے انتظامات نہایت ہی تسلی بخش تھے۔ پولنگ بلاتعطل اور بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ سٹیشنوں پر خواتین ووٹرزکی تعداد بھی نمایاں رہی۔ میرپور ایل اے تین کا انتخابی حلقہ مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر چودھری سعید کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن