پہلا اوپن پنجاب سوسائٹی سنوکر ٹرافی ٹورنامنٹ اویس مٹھو نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا اوپن پنجاب سوسائٹی سنوکر ٹرافی ٹورنامنٹ اویس مٹھو نے جیت لیا۔ الٹیمیٹ سنوکر کلب ڈی ایچ اے میں ٹورنامنٹ کا فائنل بیسٹ آف سیون فریم کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں اویس میٹھو اور حارث طاہر مد مقابل تھے۔ اویس میٹھو نے مدمقابل کو آوٹ کلاس کرتے ہوے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں 105 پوائنٹس کی بریک لگانے کا اعزاز بھی اویس میٹھو نے اپنے نام کیا۔ حنین گوندل، شیخ ظہیر، ذیشان شانی، غلام دستگیر، طارق، علی اکبر، مبشر رضا، حارث طاہر اور اویس مٹھو جٹ نے 164 کھلاڑیوں میں سے کواٹر فائنل تک کا سفر کیا۔ سیمی فائنل میچز پنجاب سوسائٹی کے ذیشان شانی اور رینکنگ پلیر اویس مٹھو جٹ کے درمیان ہوا دوسرا میچ شیخ ظہیر اور حارث طاہر کے مابین کھیلا گیا۔ اویس مٹھوجٹ اور حارث طاہر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ فائنل جیتنے پر اویس مٹھو کو 50 ہزار نقد اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کھلاڑی حارث طاہر کو 25 ہزار نقد اور ٹرافی دی گئی بڑی بریک کھیلنے پر اویس مٹھو کو پانچ ہزار کا خصوصی انعام بھی دیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شعیب نبی سیکرٹری سوسائٹی نے چیئرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عہدے پر فائز ہونے سے پنحاب سوسائٹی کے نوجوانوں کا روجان صحت مند سرگرمیوں کی طرف بڑھا ہے۔ صدر سوسائٹی فہیم احمد خان نے کہا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے دوسری کھیلوں کے ایونٹ منعقد کروانے میں بابر اسماعیل بٹ کی معاونت کرتے رہیں گے۔ آخر میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و چیرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ نے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کروانے میں عادل کھوکر اور مراتب کھوکر کا معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کو شیلڈ پیش کیں۔