بابر اعظم نے کیر یئر کی دوسری ٹیسٹ سنچری بنائی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے دوسری ٹیسٹ سنچری داغ دی، بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔