قومی جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام قومی جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی۔دو روزہ چیمپئن شپ پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی۔ جونئیر میں لڑکوں کے 17 اور لڑکیوں کے 15 ایونٹس جبکہ یوتھ میں لڑکوں کے 15 اور لڑکیوں کے13 ایونٹس ہوں گے۔