• news

روشن سندھ کیس،نیب راولپنڈی نے قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کوطلب کرلیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر تے ہوئے ان کو 4 دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے، سابق وزیراعلی سندھ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے،قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن