• news

سی پیک میں جتنے زیادہ ملک ہونگے منصوبہ اتناہی کامیاب ہو گا: مشیر خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، صباح نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک کی کامیابی دراصل اس وقت بہت زیادہ ہوگی جب دنیا کے دیگر ممالک بھی منصوبہ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں جتنے زیادہ ممالک شامل ہوں گے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا۔ پاکستان انوویٹیو فنانس فورم سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی، گزشتہ 16ماہ حکومت کو معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے، معاشی صورتحال کو سنبھالے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے تاہم اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔سٹیٹ بنک میں آئی ایم ایف گورنر تعینات کرایا گیا تاکہ سٹیٹ بنک بہتر کام کرسکے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی اور سرمایہ کاری میں 200فیصد اضافہ ہوا تاہم پاکستانی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے اکنامک گروتھ میں بہتری آئے گی، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف1200ارب روپے ہے۔ ملک میں اقتصادی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان کے اہداف سے مطمئن ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے معاشی لحاظ سے مشکل فیصلے کیے، اپنے اخراجات کم کیے اور برآمد کنندگان کو مراعات دیں، جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا اور اب اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔ دوران گفتگو مشیر خزانہ نے پیشگوئی کی کہ رواں مالی سال مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی مقررہ ہدف سے زیادہ ہوگی۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے مطابق ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے لیکن گزشتہ 16 ماہ حکومت کو معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگ گئے اور اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ علاوہ ازیں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا مشیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی دراصل اس وقت سب زیادہ ہوگی جب دنیا کے دیگر ممالک بھی منصوبے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں جتنے زیادہ ممالک شامل ہوں گے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایلس ویلز کے بیان سے متفق نہیں ہوں۔ کمرشل قرضوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں چین کو 2022 تک قرضے واپس کریں گے قرضے واپس کرنے کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ہیں۔ سی پیک کے اصل ثمرات دوسرے مرحلے میں نظر آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن