• news

ساف گیمز کیلئے اکبردرانی پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیپال میں ہونے والی ساف گیمز کے لیے اکبر درانی کو پاکستانی دستے کا چیف ڈی مشن مقرر کر دیا گیا۔ محمد شفیق ڈپٹی چیف ڈی مشن، محمد جہانگیر سیکرٹری، ڈاکٹر اسد عباس میڈیکل انچارج کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ یہ بات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ والی بال ٹیم کی روانگی طے ہے، باقی ٹیمیں اپنے میچز شیڈول کے مطابق چند دن میں روانہ ہوں گی۔ یکم دسمبر سے کٹھمنڈو میں ہونے والی گیمز میں پاکستان کے 305رکنی دستے کو حکومت مالی سپورٹ کرے گی۔ دستے کے تمام ارکان کو یونیفارم اور چالیس ڈالر ڈیلی الاونس سپورٹس بورڈ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈو ، فینسنگ کی انٹری بھی ہوچکی، منتظمین سے اپیل کی ہے کہ کوائف مکمل ہونے پر فٹبال ٹیم کو بھی شامل کیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن