• news

کمر کیتکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی فٹ نہ ہوسکے

لاہور(آئی این پی) فاسٹ بولر حسن علی کمر تکلیف کے باعث ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔کمر تکلیف کا شکار فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک میچ فٹنس نہیں پاسکے، قائد اعظم ٹرافی میں حسن علی سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں جو قائداعظم ٹرافی کے رانڈ میچ میں کے پی کے خلاف کراچی میں مدمقابل ہے۔ حسن علی کو 100فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل پنجاب کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایاگیا۔پی سی بی ترجمان نے حسن علی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ٹیم فزیو کے ساتھ ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں اور خود کو میچ فٹ کرنے کے لیے فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کرلیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن