• news

بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے بلے باز،نمبر 4پر بیٹنگ کرنی چاہیئے،عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں موجود قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نمبر 4پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں سابق کپتان و مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے میسج کیا اور کہا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار بابراعظم تک پہنچائوں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4پر بیٹنگ کرنی چاہیئے۔واضح رہے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم اس وقت دو میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بابر اعظم پہلی اننگز میں صفر جبکہ دوسری اننگز میں شاندار سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن