• news

بھارت کا نیا ریکارڈ، لگاتار4 مرتبہ اننگز کی شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی

کولکتہ(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کولکتہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز 46رنز سے شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے لگاتار چار میچوں میں اپنے حریفوں کو اننگز کی شکست دی ہو۔اس سے قبل انڈیا نے بنگلہ دیش کو اندور میں ایک اننگز اور 130 رنز، جنوبی افریقہ کو رانچی میں ایک اننگز اور 202رنز اور جنوبی افریقہ کو ہی پونے میں ایک اننگز اور 137رنز سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن