14 ماہ میں چوتھا آئی جی پنجاب تبدیل
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب میں حکومت نے 14 ماہ میں چوتھا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بھی تبدیل کردیا۔ گزشتہ دو روز سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں مشاورت جاری تھی جس کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ نگران حکومت نے کیپٹن (ر) عارف نواز کو تبدیل کر کے کلیم امام کو آئی جی تعنیات کیا تھا، کلیم امام کے بعد محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہ رہ سکے۔ اس کے بعد ان کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو لایا گیا اور پھر قرعہ عارف نواز خان کے نام کا نکلا لیکن اسی پر بس نہ ہوئی اور انہیں بھی ہٹا کر اب شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے۔