ننھی پاکستانی اتھلیٹ نے فگر سکیٹنگ کاعالمی مقابلہ جیت لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی 5 سالہ ننھی اتھلیٹ مَلاک فیصل ظفر نے آسٹریا میں ہونے والا فگر سکیٹنگ کا مقابلہ جیت لیا۔پاکستان میں اگرچہ فگر سکیٹنگ زیادہ مقبول نہیں لیکن 5 سالہ ملاک فیصل ظفر نے اس کھیل میں ایوارڈ حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں اس کھیل کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ملاک نے 24 ویں انٹرنیشنل ایسکپ نسبرک 2019 کے دوران عمدہ سکیٹنگ کرنے کے بعد کے ’بیسک نوائس گرلز 2‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یاد رہے کہ اس عالمی ایونٹ میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور کئی دیگر ممالک کے 200 سے زائداتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔اتھلیٹ ملاک فیصل ظفر کا مقصد اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔