• news

انفیکشن سے بچنے کیلئے والد کا گھر پر علاج ہو رہا ہے: حسین نواز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) حسین نواز نے نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈاکٹر سٹیرائیڈز کی بھاری ڈوز ختم کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق تشخیص اور علاج ساتھ چل رہے ہیں۔ سٹیرائیڈز کے اثرات ختم ہوتے ہی بون میرو کی تشخیص شروع ہو گی۔ زہر خورانی کے خدشات سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ہی بات کروں گا۔ ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کر رہے ہیں۔ انفیکشن کے خطرہ سے بچنے کیلئے نواز شریف کا گھر میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی میڈیکل رپورٹس و علاج معالجے کے سوال پر حسین نواز جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارندوں کے پاکستانی ڈاکٹرز کے بارے میں مجھ سے سوال نہ پوچھیں۔

ای پیپر-دی نیشن