دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا عمل تیز
اسلام آباد(خصوصی )دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے، ڈیم کے سول ورک کے لئے بولی کی جانچ پڑتال کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ واپڈ اکے ذرائع کے مطابق 4500 میگاواٹ کے اس بڑے منصوبے کے لئے کنسلٹنٹس کی تقرری کے بعد سول ورک کے لئے ٹھیکہ دیا جائے گا۔ ڈیم پر کام اگلے تین سے چار ماہ میں باقاعدہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے قومی خزانے پر کم سے کم انحصار کیا جائے گا اور دیگر مقامی وسائل اور کمرشل فنانسنگ پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔