پاکستان بیلاروس کیساتھ پارلیمانی ،اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، اسد قیصر
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہیترقی و خوشحالی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا،تجارت میں اضافہ ہو۔وہ منگل کو بیلاروس کے نائب وزیرخارجہ Mr Andrei Dapkiunas سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔سپیکر نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان بیلاروس کی پارلیمان کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک بیلاروس فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔