• news

کرکٹ میچ سے پنجاب ‘سندھ میں محبت کو فروغ ملے گا: رائے تیمور خان‘دوست محمدمزاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی پنجاب آمد خوش آئند ہے، ہم سب پاکستان کے پھول ہیںجس سے گلدستہ بنتا ہے، کرکٹ میچ سے پنجاب اور سندھ میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ دونوں اسمبلیوں کے ارکان کا کرکٹ میچ کھیلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب پاکستان سے پیار کرتے ہیں،سندھ کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن