• news

مسترد کاغذات مکمل نہیں تھے ‘پی او اے الیکشن شفاف ہوئے : قاضی احسان اللہ قریشی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے مقرر چیئرمین الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی احسان اﷲ قریشی کا کہنا تھا کہ پی او اے الیکشن شفاف ہوئے ہیں۔ جن لوگوں کے کاغذات مسترد ہوئے مکمل طور پر جمع ہی نہیں کرائے ‘ کسی کا تائید کنندہ نہیں تھا تو کسی کا سیکنڈ کرنیوالا نہیں تھا، الیکشن سے ایک روز قبل تک درست کاغذات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔کسی نے درست کاغذات جمع نہیں کرائے۔ بولنے کی بجائے کاغذات مکمل لاتے تو الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔ ایک امیدوار کے کاغذات جمع ہوئے لیکن وہ بائیکاٹ کر کے چلی گئیں۔ ہم کسی کو ایسا کرنے سے روک نہیں سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن