• news

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون : عدنان اکمل کی سنچری ‘انور علی کے 5شکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا۔کراچی میں خیبرپی کے کے 355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی آدھی ٹیم 154 رنز پرآئوٹ گئی۔ خالدعثمان 3اور محمد محسن 2وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ا س سے قبل خیبرپی کے ٹیم 355رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ خالد عثمان 72 اور محمد محسن 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں 4شکار کرنیوالے سپنرظفر گوہر نے ایونٹ میں 32وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔بلوچستان کے 300 رنز کے جواب میں ناردرن نے 5وکٹوں پر 297 رنز بنالیے ہیں۔ سرمد بھٹی 83 اور جمال انور 61 رنز بناکر موجود ہیں۔ سدرن پنجاب کے 517 رنز کے جواب میں سندھ نے 3وکٹوں پر 142 رنز بنالیے ہیں۔فواد عالم 60اورسعد علی 56 رنز پر موجود ہیں ۔ عدنان اکمل کی ناقابل شکست 107 رنز کی اننگز کی بدولت سدرن پنجاب نے 9وکٹوں پر 517 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ انور علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن