• news

فرسٹ کلاس میچز کو پی ایس ایل جیسی اہمیت دی جائے:حسان خان

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹر حسان خان نے فرسٹ کلاس میچز کو بھی پاکستان سپر لیگ جیسی اہمیت دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے کہ ہم چار روزہ کرکٹ کو اہمیت نہیں دیتے۔ فرسٹ کلاس میچ کھیلنا پی ایس ایل کا میچ کھیلنے سے زیادہ اہم ہے۔ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ نوجوان کھلاڑی صرف پی ایس ایل یا ٹی ٹونٹی میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ پی ایس ایل کو دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہاں دی جانے والی کارکردگی کو نوٹس کیا جاتا ہے۔ فرسٹ کلاس میچز کو بھی یکساں بڑھاوا دینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن