• news

ایران نے طالبان اور افغان حکومت میں براہ راست مذاکرات کی حمایت کر دی

تہران(نیٹ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں طالبان رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔ اس وفد کی سربراہ ملا عبدالغنی برادر کر رہے تھے۔ ایرنا نیوز ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ طالبان امریکا کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے سلسلے میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدہ طے پانے کے بارے میں پرامید ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن