• news

سندھ اسمبلی: قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد، ارکان غائب، سپیکر کا اظہار افسوس

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی اجلاس میں ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد پر بحث کی گئی۔ رکن اسمبلی ٹی ایل پی ثروت فاطمہ نے کہا کہ آئے دن آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے ۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے تو ہمیں جہاد کا بھی حکم دیتا ہے۔ اسمبلی میں ناروے کیخلاف قرارداد پیش کی گئی مگر کئی ارکان اسمبلی غائب تھے۔ سپیکر نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے اتنی اہم قرارداد ہے مگر ارکان ایوان سے غائب ہیں۔ ایوان میں کورم پورا نہیں۔ نوید انتھونی نے کہا کہ مذاہب کو ماننے والے کبھی ایسے شرمناک عمل نہیں کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن