عدلیہ پالیمنٹ، فوج سمیت تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں: بلاول
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید کلب حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نے الیکشن میں حمایت پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا، پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون اور عابد ساقی بھی ملاقات میں موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں، آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوںگے، عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں، ایسوسی ایشنز جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں، دریں اثناچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لاہور، فیصل آباد، بہاول پور، ملتان اور راولپنڈی کے برطرف میئرز نے ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نارووال، لودھراں اور جہلم کی ڈسٹرکٹ کونسلز کے برطرف چیئرمین نے بھی ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطرف بلدیاتی نمائندگان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں غیرجمہوری طریقے سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کیا گیا، حیدرآباد اور کراچی میں پی پی مخالف جماعتوں کی بلدیاتی حکومت ہے مگر ہم نے ادارے تحلیل نہیںکئے، عمراان خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہے، وہ سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملاقات میں میاں راجن سلطان پیرزادہ، کرنل مبشرجاوید ریٹائرڈ، ملک عبدالرزاق، سردار نسیم احمد خان موجود سید کمیل حیدرشاہ، احمد اقبال، اصغر شاہ جیلانی، انجم عقیل ہاشمی اور چوہدری عبدالوحید آرائیں، انور حسین، راجہ قاسم علی، محی الدین، رضوان الرحمان، رانا راشد جاوید اور راجہ منصور عباس میں شامل تھے ۔