مفتاح اسماعیل کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد (وقائع نگار) ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق مشیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ موقف اختیا ر کیا ہے کیس کے فیصلے تک انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ درخواست میں نیب اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ نے مذکورہ کیس میں قید سابق ایم ڈی پی ایس اور عمران الحق کو ضمانت پر رہاکرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔