• news

آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا، اداروں کو اب آگے چلنا چاہیے: بابر اعوان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ تھا۔ آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا۔ اداروں کو اب آگے چلنا چاہیے۔ بابر اعوان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان نے کہا کہ 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ ایسے بازار گرم کیا گیا جیسے قیامت آنے والی ہے۔ بھارت میں بھی شادیانے بجائے جا رہے تھے۔ عدالت نے حکومت نہیں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا کہا کہ پارلیمنٹ طے کرے گی مدت ملازمت کتنی ہونی چاہیے، معاملہ آسانی کے ساتھ حل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن