سی پیک پراجیکٹس پر اطمینان‘ وزارتیں اپنے منصوبے بروقت مکمل کریں: اسد عمر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت سی پیک اور پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک کے مکمل اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ وزارتوں کو اپنے منصوبے بروقت مکمل کرنے چاہئیں۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مؤثر مانیٹرنگ اور ایویلیویشن لازمی ہے۔ ہدایت کی کہ سی پیک کے تحت فیصل آباد میں پہلے خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رواں سال کے اختتام سے پہلے رکھنے کو یقینی بنایا جائے، وزارتوں کو اپنے منصوبے بروقت مکمل کرنے چاہیے ، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے موثرمانیٹرنگ اور ایویلیو ایشن لازمی ہے، سی پیک کے نئے مرحلے میں فوکس معاشی تعاون اوربزنس لنکج کا فروغ پر اولین ترجیح ہے۔