• news

آرمی چیف کے حوالے سے فیصلہ کی تشریح پر پی پی پی میں رائے منقسم

اسلام آباد (عترت جعفری)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرمی چیف کے حوالے سے فیصلہ کی تشریح پر پی پی پی میں رائے منقسم ہے،جبکہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو سینئر راہنمائوں نے مشورہ دیا ہے کہ اس معاملہ میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے۔اس اجلاس میں پارٹی کو قانونی اور آئینی ماہرین کو بھی بلایا جائے جو فیصلے کے نکات پر بریفنگ دے جس کی روشنی میں پارٹی کے موقف کو طے کیا جائے ،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی موقف کو بھی پیش نظر رکھا جائے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت عظمی کو فیصلہ سامنے آنے کے بعد چئیرمین نے بعض سینئر راہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی ،ذرائع نے بتایا کہ ان راہنمائوں میں سے کچھ کا موقف تھا کہ فیصلے کی تعمیل میں عمومی قانون سازی کافی ہو گی،تاہم کچھ راہنمائوں نے کہا کہ عمومی قانون سازی کے ساتھ ساتھ آئین کے متعلقہ آرٹیکل کو واضح کرنے کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت بھی پڑے گی ،راہنمائوں نے تجویز کیا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے اور اس پر پالیسی پر مشاورت کے لئے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ پارٹی سے رائے لی جائے اور اس مین قانونی ماہرین اپنا تجزیہ بھی دیں ،اس تجویز سے چئیرمین نے اتفاق کیا،گزشتہ روز کی مشاورت میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا اس معاملہ میں اپوزیشن کی جماعتوں سے قریبی صلاح مشورہ ہو گا اور اتفاق راے سے ہی آگے چلنے کی کوشش کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ اس اہم ایشو پر پارلمنٹ کاامتحان ہے ،جبکہ اگر آئینی ترمیم کی صورت میںتمام پارٹیوں کے سربراہوں کی حمائت حاصل کرنا لازمی ہو گا کیونکہ اس معاملہ مین کوئی پارٹی لیڈر کی رائے کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتا ۔

ای پیپر-دی نیشن