• news

قائم علی شاہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سولر پینل ٹھیکوں کی انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ذریعے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن ، ڈائریکٹر نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمدکامران کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سولر پینل کے ٹھیکوں میں مبینہ خرد برد کی انکوائری کر رہا ہے جس میں انکوائری کے لئے درخواست گزار کو تین دسمبر کو طلب کر رکھا ہے ، خدشہ ہے کہ گرفتار کر لیاجائے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن