• news

مشرف ہمارے محسن‘ غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے: فواد چودھری

جہلم (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے۔ جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں جنہوں 1999 ء میں مسلم لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ آئندہ سیشن میں قانون سازی مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جب طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر انکے سگار سلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے‘ اگر پرویز مشرف کو سزا دینی ہے اس وقت جو لوگ انکے ساتھ تھے ان سب کو بھی سزا ملنی چاہئے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی واپسی کی امید انکے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن