آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قانون سازی کی غرض سے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی کی غرض سے قومی اسمبلی کا آغاز چار دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف آر آرمی سٹاف کو قانون کے مطابق اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق توسیع دینے کیلئے قانون سازی ہو گی۔ معتبر ذرائع کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ یہ قانون سازی اپوزیشن کے تعاون سے ہو ، اگر اپوزیشن کا تعاون ممکن نہ ہوا تو حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سادہ اکثریت سے بھی یہ قانون منطور کرانے کی پوزیشن میں ہیں۔