• news

پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے بلوچستان میں پسنی کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے بلوچستان میں پسنی کے قریب انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں بارہ سو کلو گرام حشیش ضبط کر لی۔ پاک بحریہ کے ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی یہ حشیش سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی۔ ضبط شدہ حشیش اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔ بحریہ کا کامیاب آپریشن سخت نگرانی کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن