خواجہ سلمان رفیق کو دل کی تکلیف،پی آئی سی میں داخل
لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق دل کو عارضے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرلیاگیا۔ ہفتہ کی صبح لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کو اچانک سینے میں تکلیف میں ہوئی جس پر انہیں فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیااور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے،ای سی جی رپورٹ ٹھیک نہ آنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرلیاگیا،لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق پی آئی سی کے سی سی یو تھری میں زیرعلاج ہیں۔