• news

کراچی: شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں‘ ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے کینٹ سٹیشن کے واشنگ یارڈ میں شالیمار ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث اندرون ملک جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق کینٹ سٹیشن کے واشنگ یارڈ میں شالیمار ایکسپریس کی دو بوگیاں اس وقت پٹڑی سے اتریں، جب کراچی سے لاہور جانے کے لئے تیار تھی۔واقعہ کے ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا ، ٹریک بند ہونے کی وجہ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار روانہ نہ ہوسکی۔ اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بوگیوں کو پٹڑی پرلانے اور ٹرک کی بحالی کا کام جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن