جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں کمشن قائم
اسلام آباد(نیوزرپورٹر ) ہائی کورٹ نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے پیش نظر انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے معاملے پر وزارت انسانی حقوق نے کمیشن تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات کرے گا۔عدالت کی جانب سے کمیشن کو 7 دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا، وزارتِ صحت کو بھی صوبوں میں قیدیوں کے لیے میڈیکل بورڈز قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔