• news

میرانشاہ میں بارودی مواد کا دھماکہ سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی

بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان میرانشاہ میں بارودی مواد کا دھماکہ، سکیورٹی اہلکار سمیت دو آفراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میرانشاہ دیوہ گڑھ کے قریبی فقیران کے ایریا میں آ ئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار سپاہی زاہد آٖفریدی اور ایک عام شہری صدر جان جس کی عمر پچاس سال بتائی جاتی ہے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن