• news

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے‘پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ملائشیا چلی گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کوالالمپور روانہ ہوگئی، میچز کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا۔پاکستان ویمن ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کررہی ہیں، ٹیم انگلینڈ کیخلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز ملائیشیا میں کھیلی گی۔سیریز میں شامل تین ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں سیریز 9 سے 20 دسمبر تک ملائیشیا میں جاری رہے گی، تمام میچز کنرارا اوول ، کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے۔8 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کی ٹیم سے ہے۔پاکستان ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دیکر نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی حاصل کرسکتا ہے۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اب تک 15 میچز میں پاکستان 7میں کامیابی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ1 میچ برابر کرچکا جبکہ 7 میچوں میں قومی خواتین ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آئندہ سال مکمل ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر چار بہترین ٹیموں کو ورلڈکپ میں براہ راست رسائی ملے گی۔قومی ٹیم کو آل راونڈر ثناء میر کی خدمات حاصل نہیں۔ بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ٹیم کوالالمپور روانگی سے قبل کافی پر جوش نظر آئی۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کا شیڈول۔9 دسمبر: پہلا ایک روزہ میچ،بمقام کنرارا اکیڈمی اوول‘12 دسمبر: دوسرا ایک روزہ میچ، بمقام کنرارا اکیڈمی اوول ‘14 دسمبر: تیسرا ایک روزہ میچ،بمقام کنرارااکیڈمی اوول‘17دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام کنرارااکیڈمی اوول‘19 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام کنرارا اکیڈمی اوول‘20 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام کنرارا اکیڈمی اوول۔

ای پیپر-دی نیشن