• news

سٹیون سمتھ نے 73 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیون سمتھ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹسمین کی جانب سے 73 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا۔سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں تیز ترین 7 ہزار رنز سکور کرکے 1946ء میں قائم کیا گیا انگلش بلے بازولی ہیمنڈ کا ریکارڈ توڑا ہے جو انہوں نے 131 اننگز میں بنایا تھا۔سمتھ نے یہ سنگ میل اپنے کیرئیر کی 126 ویں ٹیسٹ اننگز میں محمد موسیٰ کی گیند پر سنگل رن بنا کر عبور کیا ہے۔سٹیون سمتھ نے اپنے ہم وطن لیجنڈری بیٹسمین ڈونلڈ بریڈمین کے 6 ہزار 996 رنز کا ریکارڈ بھی عبور کیا ہے اور اس طرح وہ آسٹریلیا کے 11ویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن