ہاکی ٹیم کی سابق کپتان کا وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
لاہور( نمائندہ سپورٹس ) ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان نے وزیراعظم سے ملاقات نہ کروانے پر ایوان وزیراعلیٰ میں احتجاج کیا، نرگس خان وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں تو سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک سال سے ملاقات کا وقت نہیں دے رہے، لیکن ملاقات ہونے تک یہیں بیٹھی رہوں گی۔ ہاکی خواتین ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کی شکایت لگانے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئیں۔ نرگس خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے اندر جانے روک دیا۔ نرگس خان نے بتایا کہ جب تک ملاقات کا وقت نہیں دیتے، یہاں ہی بیٹھی رہوں گی۔ وزیراعلیٰ ایک سال سے ملاقات کا وقت نہیں دے رہے۔15 سال پاکستان کیلئے ہاکی کھیلی لیکن ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ میں نے کہا تھا کہ جب بھی وزیراعظم یہاں آئیں گے،ملاقات کیلئے پہنچ جاؤں گی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے یہاں پہنچ گئی ہوں۔ لیکن مجھے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔